وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے سامنے مہمان اچانک گر پڑا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک مہمان اچانک گر پڑا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ادویات کی قیمتون سے متعلق بریفنگ کے دوران ہیلتھ کیئر کمپنی سے وابستہ ملازم اوول آفس میں گر پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان کے اچانک گرنے پر صحافیوں کو باہر بھیج دیا گیا، ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار ڈاکٹر مہمت عوز نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد دی۔
اس دوران ہیلتھ سیکریٹری رابرٹ کینیڈی جونیئر کو تیزی سے وہاں سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ صدر ٹرمپ اپنے قریبی کھڑے شخص کے گرنے پر پیشان ہو کر خود بھی کھڑے ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مہمان کی حالت اب بہتر ہے، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ "وہ ٹھیک ہے” اور یہ صرف ایک "مختصر طبی صورتحال” تھی۔



