اگرچین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا، ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایران کیخلاف جنگ جیت چکے ہیں اور ایران کو مکمل  شکست دے چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، دیکھتےہیں آگے کیا ہوتا ہے، ہوسکتا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے، ہو سکتا ہے نہ ہو، مذاکرات کامیاب ہوں، نہ ہو، مجھےفرق نہیں پڑتا۔

ٹرمپ نےآبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا  ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے جو ہرمزکی صفائی کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر  چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مزید خبریں

Back to top button