ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈو!ٹرمپ نے نائب صدر کو ہدایت کردی،اسلام آباد مذاکرات کیلئے بھی پر امید

 

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کی ہدایت کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں جے ڈی وینس جنگ کے سب سے زیادہ مخالف تھے،جے ڈی وینس ماضی میں بھی جنگ کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پر امید ہوں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فون کرکے حملوں میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی، نیتن یاہو سے بات کر لی ہے اور وہ حملوں میں کمی کریں گے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی آئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button