ٹرمپ کا قوم سے خطاب،مواخذے کا خطرہ اور ایران امریکہ جنگ کی سنگین صورتحال

واشنگٹن/تہران(خصوصی تجزیاتی رپورٹ /جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علی الصبح18منٹ اور46سیکنڈ طویل خطاب میں امریکی عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ محض دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ تاہم، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ خطاب دراصل ان پر بڑھتے ہوئے عوامی اور سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے، کیونکہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہیں اور آنے والے مڈ ٹرم الیکشن میں شکست کی صورت میں ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) اور عہدے سے ہٹائے جانے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا پاور سٹرکچر تباہ کر دیا گیا ہے، لیکن حقیقت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں اور ایران نے ابنائے ہرمز (Strait of Hormuz) پر اپنا کنٹرول مزید سخت کر لیا ہے۔




