ایران جنگ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، جب ہم چلے جائیں گے تو آبنائے ہرمز خود بخود کُھل جائے گی،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، جب ہم چلے جائیں گے تو آبنائے ہرمز خود بخود کُھل جائے گی ۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وہ زیادہ عرصہ ایران میں نہیں رہیں گے، ایران جنگ کا واحد مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت ایران کو پوری طرح تباہ کر رہے ہیں، ایران کی باقی رہ جانے والے جارحانہ صلاحیتوں کے خاتمے کے لیے ابھی مزید کام کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں، انہیں جاکر اسے کھولنا چاہیے۔
اس سے پہلے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ میں نہ کودنے والے یورپی ممالک امریکا سے جیٹ فیول خریديں یا پھر خود جا کر ہرمز سے تیل حاصل کریں۔
انہوں نے پیغام دیا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہيں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔
صدر ٹرمپ نے یہ طعنہ بھی دیاکہ فرانس نے ایران کے خلاف بہت کم تعاون کیا۔ اسرائیل نے ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر فرانس سے دفاعی معاہدے ختم کردیے۔



