مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ایرانی اسپیکر کے بارے میں ایک ہفتے بعد بتاؤں گا،تب تک ہم بہت کچھ جان لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں رجیم چینج ہوگیا ہم نئے گروپ سے بات کررہے ہیں،اسرائیلی ریفائنری پر ایرانی حملے کا جواب آپ تھوڑی دیر میں دیکھ لیں گے،جلد یہ جان لیں گےایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر تعاون کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔



