شیڈول سے بہت آگے جا رہے ہیں، علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جا رہے ہیں۔
ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا، ہم نے ایران کی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں، ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہو گئے ہیں، علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔



