امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر سے بھی ملیں گے

واشنگٹن / ماسکو(جانو ڈاٹ پی کے )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدرولادیمیرپیوٹن کےدرمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی ہے۔وائٹ ہاؤس اور کریملن دونوں نے اس رابطے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی سلامتی، اور یوکرین کی تازہ صورتِ حال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ٹرمپ جلد ہی یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس رابطے کی ٹائمنگ خاص اہمیت رکھتی ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ واشنگٹن خطے میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔کریملن کے بیان کے مطابق، بات چیت "مثبت اور تعمیری ماحول” میں ہوئی، جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما مختلف امور پر مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے پر متفق ہوئے ہیں۔یہ ٹیلیفونک گفتگو عالمی سیاست میں جاری تبدیلیوں کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button