ام رباب چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 30 مارچ کو سنایا جائے گا

دادو(عابد ببر جانو ڈاٹ پی کے)دادو میں ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے تہرے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے طویل سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جبکہ فیصلہ سنانے کے لیے تیس مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
وی اودادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے تہرے قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے تیس مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ آٹھ سال قبل تحصیل میہڑ میں پیش آیا تھا، جس میں ام رباب چانڈیو کے تین اہلخانہ کو قتل کیا گیا تھا۔ مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو ایم پی ایز سمیت آٹھ ملزمان نامزد ہیں، جن میں ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان خان چانڈیو اور سابق ایس ایچ او کریم بخش چانڈیو بھی شامل ہیں۔
ام رباب چانڈیو کے مطابق سرداری نظام کے خلاف تمندار کونسل بنانے پر ان کے اہلخانہ کو قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ میہڑ واقعے کا کیس اس سے قبل سپریم کورٹ، سندھ ہائیکورٹ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت اے ٹی سی نوشہرو فیروز میں بھی زیر سماعت رہ چکا ہے



