سہ ملکی ٹی 20 سیریز: آج سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

فخر زمان 32 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 22 رنز بنائے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان سلمان آغا ایک رن بناسکے۔عثمان خان 37 اور محمد نواز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button