ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب

بھٹ شاہ(رپورٹ:امجد راجپوت)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں چیئرمین ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس رانا غلام نبی کی صدارت میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، معزز صحافی حضرات اور ہیومن رائٹس کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ دعائیہ کلمات قاری عبدالصبور صاحب نے ادا کروائے۔ تقریب کا مقصد سانحہ پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ملک میں امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا تھا

تقریب میں صوبائی صدر ہیومن رائٹس بہادر خان ابڑو صدر یوتھ وینگ خالد حسین کاکا اورٹیم ہیومن رائٹس کے معزز ممبران جن میں میڈم شیربانو، میڈم فردوش ۔الیاس بھٹی، حکیم تہہیم، بھولا رام، انیل کمار، دلیپ کمار، عابد ٹنڈوآدم، جمیل بچھو

 رحمن ویلفیئر کی چیئرپرسن میڈم بشریٰ، قاری عبدالصبور، پیر سلیم شاہ، داؤد خلیل، رجب علی بوزدار،شاھ محمد گاھوٹی میڈم فرزانہ امیربخش مجاھد سموں الطاف سوڈر  ممتاز علی منگی، شبیر احمد اور نوید ابڑو سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button