گولارچی: دھاندل برادری کے دو گروپوں میں پرانے تنازع پر خونریز جھگڑا، سات افراد زخمی

گولارچی (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) گولاڑچی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ گراڑی میں دھاندل برادری کے دو گروپوں کے درمیان پرانے تنازع کے باعث جھگڑا ہوگیا جس میں چھریوں لاٹھیوں کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔ خونریز تصادم میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء  پھیل گئی واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال گولارچی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی اسپتال ذرائع کے مطابق دو نوجوانوں کی حالت تشویشناک  ہونے پر انہیں فوری طور پر حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ جب کہ باقی زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بدین انڈس ہسپتال بھیج دیا گیازخمیوں کی شناخت 55 سالہ محمد حنیف دھاندل۔ 30 سالہ منظور علی دھاندل 38 سالہ موسیٰ دھاندل، 36 سالہ محمد علی دھاندل کے نام سے ہوئی ہے

اور عبدالستار دھاندل عثمان دھاندل اور عظیم دھاندل شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی علاقے کے معززین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تصادم اور قبائلی جھگڑوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات نہ ہو

مزید خبریں

Back to top button