پاکستان کا اہم فیصلہ، ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ  کر لیاہے ۔ بحری تجارت کو وار رسک سرچارج سے بچانے کے حوالے سے بھی اہم ہدایت جاری  کر دی گئیں ۔

چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آف ڈاک سہولت کی اجازت سے 50ہزار کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہو گی،پاکستان سے ہفتے میں دو دن ٹرانسشپمنٹ کارگو کے جہازوں کی آمد و روانگی ہو گی ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو واررسک پر لائیڈز آف لندن سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے آف ڈاک کنٹینرزکی پارکنگ کیلئے قوانین میں نرمی کی ہدایت کر دی ہے ۔ چیئرمین کے پی ٹی کا کہناتھا کہ جہاں جنگ نہیں وہاں پاکستانی کنٹینرز پر واررسک سرچارج ختم ہونا چاہئے،پاکستان سے امریکا،یورپ اور مشرق بعید بحری تجارت متاثر نہیں ہوئی،پاک بحریہ خطے میں شپنگ لائنز کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button