آرٹس فاؤنڈیشن کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے بدعنوانی کے موضوع پر سیمینار

میرپورخاص(شاہد میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایڈووکیسی ریسرچ ٹریننگ اینڈ سروسز (آرٹس) فاؤنڈیشن نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے اشتراک سے بدعنوانی کے خاتمے کے موضوع پر بھٹائی ڈینٹل و میڈیکل کالج میرپور خاص میں سیمینار کا انعقاد کیا۔بدعنوانی کے خاتمے اور دیانت کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تعاون سے منعقدہ اس سیمینار میں مقررین نے کہا کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جو معاشرے میں عدم مساوات کو جنم دیتی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ نوجوان طبقہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ دن ہر سال 9 دسمبر کو عالمی انسدادِ بدعنوانی دن (IACD) کے طور پر منایا جاتا ہے، جو UNCAC کے تحت 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پاکستان بھی دیگر 190 ممالک کی طرح انسدادِ بدعنوانی کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس سال کا موضوع بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر آرٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادو ملک،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور خاصخیلی،ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ مینجر آصف علی خاصخیلی اور بھٹائی ڈینٹل و میڈیکل کالج کی اونر ڈاکٹر پرمانندنے تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں میڈیکل کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بدعنوانی کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button