پٹرولیم بحران: گڈز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایہ بم گرا دیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے تین سو روپے سے 600 سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے 3500 کر دیا گیا۔

لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1200 سے 1350 کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھا کر 4250 روپے کر دیا گیا، لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کر دیا گیا۔

لاری اڈے پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کبھی کہیں خوشی غمی پر جانا بھی امتحان سے کم نہیں ہے ، غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائے یا سفر کرے۔

ٹرانسپورٹروں کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت فوری کم کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button