پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے،ہڑتال ختم،مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے،ہڑتال ختم کردی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ  ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے۔مسائل کے حل کے لیے 4مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت، ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا۔

قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی،منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی،پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اورسٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہے۔ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کرکے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئیندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے.

یہ چاروں کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔اعلامیہ کے مطابق تمام تجاویز کو تین دن میں حتمی شکل دی جائے گی، انتظامی اقدامات کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں میں ٹریفک آرڈیننس2025پر مشترکہ غور،مزید بہتری اور ملکر عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ٹریفک آرڈیننس2025میں دیت کے متعلق کوئی شق شامل نہیں کی گئی،ثبوت پر مبنی چالان پیش کئے جائیں گے۔ایک جرم پر چالان ہونے کے بعد دوبارہ اسی جرم پر اسی چکر میں دوبارہ چالان نہیں ہوگا۔الیکڑانک وَن ایپ کے ذریعے روٹس پر چالان کے عمل کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔دیگر صوبوں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پنجاب کے ٹرانسپورٹ پُل کا کردار ادا کریں گے.

 

مزید خبریں

Back to top button