عوام کیلئے بڑا ریلیف،گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائےگی حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس میں ریلیف دے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکسز میں ریلیف دیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 135 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زرعی شعبے، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاگت کم نہ کی گئی تو کاشت کاروں کی محنت ضائع ہوجائے گی، گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے کسانوں کی لاگت کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button