موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

مہاراشٹرا (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر چھترپتی سمبھاجی نگر میں خاندانی تنازع کے بعد پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 19 سالہ نوجوان اور اس کے والدین ہلاک ہوگئے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ کنال چندواڈے کا گھر میں موبائل فون کے معاملے پر والد سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ پہاڑی پر چڑھ گیا۔ اہلخانہ اور مقامی افراد نے تقریباً 3 گھنٹے تک نوجوان کو واپس لانے کی کوشش کی، تاہم وہ خطرناک مقام سے نیچے آنے پر آمادہ نہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مقامی افراد اور گاؤں کے سرپنچ کو نوجوان سے بات کرتے اور اسے پہاڑی سے پیچھے ہٹنے کی اپیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
एक छोटी-सी जिद… और पूरा परिवार हमेशा के लिए चला गया।
महाराष्ट्र के छत्रपति साम्भाजीनगर में 19 साल के बेटे ने मां-बाप से मोबाइल खरीदने को कहा। मां ने कहा – बेटा अभी पैसे नहीं हैं, बाद में।
इसी छोटी बात पर नाराज होकर बेटा पहाड़ी पर चढ़ गया। गांव वालों ने फायर ब्रिगेड बुलाया,… pic.twitter.com/J2pZibAiDO
— Anurag Verma ( PATEL ) (@AnuragVerma_SP) August 21, 2026
رپورٹ کے مطابق نوجوان کو بچانے کی کوشش میں اس کے والد بھی پہاڑی پر پہنچ گئے۔ بیٹے کو محفوظ مقام پر لانے کی کوشش کے دوران دونوں کا توازن بگڑ گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گرے۔
واقعے کے بعد نوجوان کی والدہ بھی شدید صدمے کا شکار ہوئیں اور مبینہ طور پر پہاڑی سے نیچے گر گئیں۔ حادثے میں نوجوان، اس کے والد اور والدہ تینوں جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس اور امدادی اہلکاروں نے دشوار گزار مقام سے تینوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



