بدین میں 60 سالہ معمر خاتون تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پنگریو کے نواحی گاؤں پنوں خان کھوسو میں 60 سالہ معمر خاتون صحت زوجہ ولی محمد کھوسو پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، جس کے باعث وہ گھر کے قریب موجود پانی سے بھرے گڑھے میں جا گریں اور ڈوبنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔واقع کے بعد ورثاء نے خاتون کو تالاب سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے تالابوں اور پانی کے گڑھوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button