بدین: چانڈیو نگر میں بارش اور گٹروں کے جمع پانی کے تالاب میں 2 معصوم بچے ڈوب کر ہلاک

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے علاقے چانڈیو نگر کے قریب میگھواڑ محلے میں کافی عرصے سے بارش اور گٹروں کے جمع پانی کے تالاب میں دو معصوم بچے گر کر ہلاک ہو گئے تفصیل کے مطابق بدین شہر کے وارڈ نمبر تیرا میں ریلوے پھاٹک چانڈیا نگر کے قریب میگھواڑ محلے کے رہائشی چار سالہ ہیرا لعل ولد داڑھوں میگھواڑ اور پانچ سالہ دانش کمار ولد مٹھو میگھواڑ افطاری سے کچھ دیر پہلے گھر سے نکل گئے تھے اور گھر کے قریب پانی کے تالاب سے مچھلی کا شکار کرتے ان کے پائوں پھسل گئے اور وہ پانی کے تالاب گر گئے کچھ ہی فاصلے پر پڑوسی لڑکوں نے دونوں بچوں کو گرتے دیکھ کر وہاں پہنچ گئے اور دونوں بچوں کو بڑی مشکل سے باہر نکالا تو چار سالہ بچہ ہیرا لعل پانی کے اندر ہی فوت ہو گیا تھا جبکہ پانچ سالہ دانش کمار سانسیں لے رہا تھا پڑوسی لڑکوں نے اپنی موٹر سائیکلوں پر دونوں بچوں کو انڈس سول اسپتال پہنچایا جہاں پر دانش کمار نے بھی دم توڑ دیا دونوں بچوں کے والدین کو اطلاع دی گئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کے بعد بچوں کی میتیں ان کے والدین کے حوالے کر دی گئی بچوں کی میتیں گھروں پر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اس درد ناک واقعے پر پورے علاقے میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے



