تیز رفتار ٹرک نے13سالہ طالب علم کچل دیا، سوگواروں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پانچویں کلاس کے 13سالہ طالب علم علی حیدر کو گزشتہ روز تیز رفتار ٹرک نے رونددیا تھا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا تھا،مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،صحافیوں،تاجر برادری سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 2جنوری بروز جمتہ المبارک صبح10بجے جامع مسجد محمدی محمد پورہ آوہ روڈ وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button