وزیرآباد:پٹرولنگ پولیس بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین  کی آگہی دینے کیلئے پیش پیش

وزیرآباد(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین  کی آگہی دینے کیلئے پیش پیش ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانولہ وسیم اختر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع گوجرانولہ ذوالفقار علی ورک کے احکامات پرعمل کرتے ہوۓ انچارج چوکی کلاسکے محمد یٰسین نے عملہ کے ہمراہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر درجنوں افراد خلاف مقدمات درج کروا دئیے انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی کلاسکے محمد یسین نے میڈیا کو بتایا افسران بالا کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی ہیلمٹ اور لائسنس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے شہریوں سے التماس ہے کم عمر بچوں کی زندگی کی حفاظت اور روڈ ڈرائیونگ کے لئے لائسنس کا حصول یقینی بنائیں

مزید خبریں

Back to top button