میرپورخاص پولیس کی ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی مہم کا آغاز

میرپورخاص (شاھدمیمن) ضلعے میں بڑھتے ہوۓ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے حفاظتی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کا مقصد ٹریکٹر ٹرالیوں، رکشوں، چنگچی اور موٹر سائیکلوں کے روز مرّہ حادثات میں کمی لانا ہے جو عموماً رات کے وقت اندھیرے میں کم روشنی کی وجہ سے پیش آتے ہیں اس سلسلے میں انسانی ہمدردی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے رکشوں، چنگچی اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر چمک دار پٹیاں لگائی جارہی ہیں تاکہ رات کے اندھیرے میں آگے اور پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو گاڑیوں کی موجودگی واضح نظر آسکے اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے یہ اقدامات شہریوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button