لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف، لاکھوں کے ای چالان بھی واجب الادا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری باز محمد کےنام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف جنرل ہولڈاپ کےدوران ہوا۔
ترجمان کے مطابق باز محمد کےنام پر 20 لاکھ 88 ہزار800 روپےسے زائد کے 1526ای چالان واجب الاداہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی ہے۔



