دبئی میں بچے کے سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)دبئی پولیس نے بچے کے سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (38 لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔
خلیجی اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مین روڈ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا تو فوری طور پر انہیں روک لیا اور ان کے والدین کو طلب کرکے بائیک بھی ضبط کرلی۔
پولیس کی جانب سے 50 ہزار درہم ‘جو پاکستانی روپے میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتے ہیں’ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔
#أخبار| شرطة دبي تعزز السلامة بإيقاف طفل يقود دراجة على الطريق العام
التفاصيل : https://t.co/k7RWtjyiWy#السلامة_المرورية pic.twitter.com/g5pR0xW002
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) February 20, 2026
دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنےکم عمر بچوں کو سڑکوں پر بائیک یا کسی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ اقدام نہ صرف بچوں بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی سنگین خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔
دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی بچوں یا شہریوں حفاظت کو خطرے میں ڈالےگا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔



