وزیرآباد: حاجی پورہ چوک کا نیا یوٹرن حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ بن گیا، شہریوں کا فوری اصلاحات کا مطالبہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) حاجی پورہ چوک کے قریب یوٹرن حادثات کا سبب بننے لگا آئے روز بڑی گاڑیاں یو ٹرن لینے کی کوشش کرتے ہوے گاڑیوں کے نقصانات کروا بیٹھتی ہیں یوٹرن کو چوڑا کیا جائے اور اطراف میں ٹرن لینے کے لیے جگہ کو کھولا جائے شہری حلقے ۔وزیرآباد شہر میں سیالکوٹ روڈ پر حاجی پورہ چوک کے قریب بنایا جانے والا نیا یوٹرن مسافر گاڑیوں کے لیے آئے روز حادثات کا سبب اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکور یوٹرن پر آئے روز گاڑیوں کے ٹائی راڈ اور ایکسل ٹوٹ جانے سے نہ صرف گاڑیوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔یوٹرن کے استعمال کے لیے متعدد گاڑیاں غلط اطراف استعمال کرتی ہیں اور آئے روز حادثات ہو جاتے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹرن کو بڑی گاڑیوں کے ٹرن کے لیے ممنوع قرار دیا جائے یا پھر مزید وسیع کیا جائے اور سڑک کے اطراف میں جگہ کو کھول دیا جائے ۔تاکہ آئے روز حادثات کی شرح میں کمی آ سکے اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔



