لاڑکانہ: چیئرمین میونسپل کمیٹی کے سکیورٹی گارڈز کی گاڑی الٹ گئی، ایک محافظ جاں بحق،2زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر کے غیبی دیرو کے علاقے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ریحان خان چانڈیو کے محافظوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں ایک محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی ہو گئے، جاں بحق محافظ کی شناخت عبدالحکیم جانوری کے نام سے ہوئی، زخمی محافظوں کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔



