کراچی:ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شہر میں ہیوی گاڑی سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سکھن کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون گیٹ کے قریب سامان سے لدے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون گیٹ کے قریب سامان سے لدے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائیک مکمل تباہ ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی نوجوان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔



