لاڑکانہ اور شہدادکوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ اور شہدادکوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں. لاڑکانہ میں قمبر روڈ پر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 16 سالہ عاقب گوپانگ، 18 سالہ نصراللہ گوپانگ اور 19 سالہ محمد اسلم شامل ہیں. پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے دوران پیش آیا. جانبحق افراد کی لاشیں چانڈکا اسپتال منتقل کردی گئیں. ادھر شہدادکوٹ کے قریب قمبر روڈ پر مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سومر اور اصغر کے ناموں سے ہوئی، حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button