اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ کے نواحی علاقے کے قصبہ کھگہ مہر شاہ میں ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ذیادہ لوڈ ہونے کے باعث الٹی حادثہ میں نوعمر ٹریکٹر ڈرائیور سر میں شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جان بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا ہے ریسکیو 1122 ٹیم نےزخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیااور نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے
جانبحق ہونے والے کی شناخت علی اصغر ولد محمد ارشد (عمر تقریباً 18 سال) سکنہ ٹھٹھہ منصب والا اور زخمی کی شناخت نصر اللہ ولد میاں فرید (20 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی۔



