دیپال پور:حجرہ شاہ مقیم روڈ پر مسافر بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)اڈہ فخر ٹاؤن کے قریب حجرہ شاہ مقیم روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو اشخاص کو کچل دیا ٹریفک حادثہ میں محمد سرور ساکن منڈی احمد آباد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا موقع پر پہنچے والی ریسکیو ٹیم نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر دیپال پور منتقل کر دیا



