اوکاڑہ: حویلی لکھا کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) حویلی لکھا کے قریب دو موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے حادثہ نیکی مانیکی کے قریب پیش آیا حادثہ میں 25سالہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت اصغر علی ولد منیر احمد سکنہ مہتاب گڑھ کے طور پر ہوئی

مزید خبریں

Back to top button