گرین لینڈ سے متعلق ٹرمپ کی دھمکیوں پر یورپی یونین کا سخت فیصلہ، امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کر دیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی یونین کے مطابق یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔
یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات اور اقدامات سے یورپ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے، جس کے باعث موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔
چیئرمین یورپی یونین ٹریڈ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔



