کراچی میں سیوریج اورپانی کے مسائل کے حل کیلئے حکومت اور جماعت اسلامی ایک پیج پر آگئے

امیر جماعت اسلامی کی قیادت ٹاؤن چیئرمینز اور وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کی اہم ملاقات،بڑے فیصلے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر بلدیات سندھ سيد ناصر حسین شاہ سے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کی قیادت میں ٹاٶن چیٸرمینوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں لوکل گورنمنٹ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سالڈ ویسٹ اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ٹاٶن چیٸرمینوں نے وزیر بلدیات سے واٹر اینڈ سیوریج اور سالڈ ویسٹ کے حوالے سے شکایات کی وزیر بلدیات کی تمام ٹاٶن اور یوسی چیٸرمینز کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت ملاقات میں تمام متعلقہ اداروں اور ٹاٶن و یوسی چیٸرمینز کے مابین کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے پر اتفاق ہواہے۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس موقعہ پر کہا کہ کوآرڈینیشن اور باھمی رابطوں سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے وزیر بلدیات نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر کنڈی مینوں کی بھرتی کی ہدایت کی ناصر شاہ نے کہا کہ اس وقت ادارے میں 1800 کنڈی مین ہے جبکہ ضرورت 3000 ہزار کی ہے انہوں نے کہا کہ کنڈی مینوں کے بھرتی کے عمل میں ٹاٶن اور یوسی چیٸرمین سے مشاورت لازمی کی جاۓ اور کنڈی مینوں کی بھرتی متعلقہ علاقوں سے کی جاۓ چیٸرمین بلاول بھٹو کی یدایت ہے کہ عوام کی شکایات دور کرنے اور رلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاٸیں ناصر شاہ نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کے مساٸل کو فوری حل کیا جاۓ سڑکوں پر سیوریج کے پانی کی وجہ سے نا صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے شہر کا امیج بھی خراب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کچرا ٹھانے کے نظام کو بہتر کیا جاۓ تمام تعلیمی اداروں کے گرد کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جاۓ تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاۓ زمہ داری ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارواٸ کی جاۓ گی ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ یوسی اور ٹاٶن کو فوری گٹر کے ڈھکن فراہم کیے جاٸیں چوری کی روک تھام کے لیے میکنزیم تیار کیا جاۓ مین ہولز کے کورز کے لیے جتنا بجٹ چاٸیں فراہم کیا جاۓ گا جماعت اسلامی، پی پی سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کراچی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں سڑکوں کی تعمیر پر کوٸ سمجھوتہ نہ کیا جاۓ برساتی نالوں پر کچرے کی روک تھام کے لیے مربوط نظام بنایا جاۓ اور تمام چیٸرمینوں کے دفاتر میں واٹر بورڈ کے نماٸندوں کی حاضری کو یقینی بنایا جاۓ کنڈی مینوں کے معاملات یوسی اور ٹاٶن چیٸرمینوں کے حوالے کیے جاٸیں۔

مزید خبریں

Back to top button