ایران ناقابل شکست: تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، پاکستان کے لیے ہولناک وارننگ!

​تہران/واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے سنسنی خیز دفاعی تجزیہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایران یہ جنگ نہیں ہارے گا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اپنی بقا (War of Survival) کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس نے اپنی عسکری کمان کو مکمل طور پر ڈی سینٹرلائز (Decentralize) کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ تہران سے رابطہ ٹوٹنے کی صورت میں بھی مقامی کمانڈرز اپنی مرضی سے حملوں کا فیصلہ کر سکیں گے۔

​تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کو چین اور شمالی کوریا کی خاموش لیکن بھرپور حمایت حاصل ہے۔ چین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ شمالی کوریا نے ایران کو بیلسٹک میزائل دینے کی پیشکش کر دی ہے۔ دوسری جانب روس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کی تو یہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جس کے بعد دنیا ہیروشیما اور ناگاساکی کو بھی بھول جائے گی۔

​پاکستان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک وارننگ دی گئی ہے کہ اگر ایران کی ‘بالکنائزیشن’ (تقسیم) ہو جاتی ہے تو پاکستان کے لیے تین ہوسٹائل (دشمن) بارڈرز بن جائیں گے۔ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بنانے کے لیے ‘دہشت گردی’ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ بیانیہ بنایا جا سکے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں ہیں۔ اس خطرناک صورتحال اور عالمی سازشوں کی مکمل تفصیلات کے لیے سینئر صحافی توصیف احمد خان کا یہ خصوصی وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button