توشہ خانہ کیس: عمران خان کا "دشمن نمبر 1” نہیں رہا , پاکستان پر خطرے کے منڈلاتے بادل

اسلام آباد/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبرڈ کی جانب سے پیش کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان، ایران، چین، روس اور شمالی کوریا ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں براہِ راست امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ کے منظرِ عام پر آتے ہی یہ سوال گردش کرنے لگا ہے کہ کیا ایران کے بعد اب پاکستان عالمی طاقتوں کے نشانے پر ہے؟

اسرائیل کی جانب سے پاکستان کو ایک بڑا خطرہ قرار دینے کے باوجود، ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان ایک اعلانیہ ایٹمی قوت ہے جس کی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور جس کا دفاعی نظام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.

​دوسری جانب، پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔ توشہ خانہ کیس کو منظرِ عام پر لانے والے "آزاد مرد” اور صحافی رانا ابرار گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ رانا ابرار وہی شخصیت تھے جنہوں نے عمران خان کے دورِ حکومت میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات مانگی تھیں۔ اس پاداش میں انہیں شدید دھمکیاں دی گئیں، نوکری سے نکلوایا گیا اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا گیا، لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے اور بالاخر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کروایا، جس سے گھڑی کیس سمیت کئی بڑے سکینڈلز سامنے آئے۔ پی ٹی آئی کے حامی انہیں عمران خان کا "دشمن نمبر 1” قرار دیتے تھے، تاہم ان کی فراہم کردہ معلومات بعد ازاں عدالتی کارروائیوں میں درست ثابت ہوئیں۔

مکمل تفصیلات اور تجزیہ دیکھنے کے لیے گوہر بٹ کا وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button