اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست پر اہم پیش رفت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے گئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق اپیل پر اعتراضات سات دن کے اندر دور کرنے تھے، لیکن درخواست گزار نے اس مدت میں اعتراضات کا ازالہ نہیں کیا، جس کی بنیاد پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اپیل پر ابھی بھی اعتراض موجود ہونے کے باوجود سزا معطلی کی درخواست کیسے دی جا سکتی ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق، بروقت اعتراضات نہ دور کرنے کے باعث سزا معطلی کی درخواست کی قانونی حیثیت زیر بحث ہے اور کیس کی مزید کارروائی اسی تناظر میں ہوگی۔



