طورخم بارڈر پر پاک فوج کے بھرپور جواب میں افغان طالبان دم دبا کر فرار ہو گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)طورخم بارڈر پر افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کے بھرپور ردعمل کے باعث افغان طالبان دم دبا کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان طورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر علاقے سے نکل گئے، جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی دفاع کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی سرحدی جارحیت کا فوری، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی سرحدی خلاف ورزی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button