ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کیے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔وفاقی وزیر نے ٹول ٹیکس میں 5اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button