وادی تیراہ میں بارش اور برفباری، 100 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بارش  اور برفباری کے باعث 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بہت زیاہ برفباری ہوئی ہے، وہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ وادی تیراہ میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، بھاری مشنیری کے ذریعے سڑک صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خوراک اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل ٹرک تیراہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنسی ہوئی ہیں: سیکرٹری ریلیف

سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان کے مطابق  تیراہ میں پھنسےافراد کو ریسکیو کرنےکا عمل جاری ہے، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنسی ہوئی ہیں، 35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق  پشاور، نوشہرہ، صوابی اور  مردان کی  ریسکیو  ٹیمیں موقع  پرپہنچ گئی ہیں۔ 50 سے زائد اہلکار، 16ایمبولینس  اور بھاری مشنیری میں موجود ہے کمبل، سوئٹرز، بستر اور  دیگر ضروری  سامان پر مشتمل 10 ٹرک روانہ کردیےگئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے  امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی جانب سے بھی تیراہ سے عارضی انخلا کرنے والے شہریوں کے لیے برفباری کے دوران امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جانب سےتیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والےخاندانوں کی مکمل دیکھ بھال جاری ہے۔ برفباری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ سڑکوں پر ٹریفک روانی یقینی بنا رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کو خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی سہولتوں کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

گاڑیوں کو نکالنےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے: پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کے مطابق  شدید برفباری کے باعث تیراہ  روڈ بند ہونے سےگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کو نکالنےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی کےساتھ محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجارہا ہے۔ ریسکیو 1122 نے پشاور سے 15 ریسکیو  اہلکار تیراہ  روانہ کیے ہیں۔ان کے ہمراہ  ریکوری گاڑیاں، ایمبولینس، طبی سامان اور ریسکیو آلات موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے صوبے  بھرکی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق   وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں بارش اور  برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ سڑکوں پر پھسلن اور برف جمع ہونےکےباعث آمدورفت متاثر ہے۔ پھنسےہوئےافراد اورگاڑیوں کو نکالنےکا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس اورتربیت یافتہ اہلکار موقع  پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button