وزیرآباد: چیمہ کالونی میں گھر کا صفایا،16 لاکھ سے زائد نقدی اور سونے کے زیورات چوری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)چیمہ کالونی میں چوری کی بڑی واردات ساڑھے 16 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چرا کر چور فرار،شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ملزمان کو جلد ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے پولیس وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں نامعلوم چوروں نے مقامی شہری کے گھر کا صفایا کر دیا محلہ لکڑ منڈی کے رہائشی عدنان افضل چیمہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکے سسرال چیمہ کالونی رہائش پذیر ہیں گذشتہ روز اسکی اہلیہ نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے ان کے گھر سے طلائی زیورات باوزن 7 تولہ جس میں چار چوڑیاں،تین انگوٹھیاں اور طلائی کانٹے شامل ہیں سمیت الماری میں موجود نقد رقم مبلغ 16 لاکھ 50 ہزار روپے چرا لیے اور فرار ہو گئے واقعہ کی بابت جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور چوروں کو جلد ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button