شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ویب سیریزThe Ba***ds of Bollywood نے ریلیز کیساتھ سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔سیریز پر تنازع بھی کھڑا ہوگیا اور انڈسٹری کے بڑے ناموں پر مقدمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
نیٹ فلکس پر ویب سیریزThe Ba***ds of Bollywood ریلیز کی گئی۔ 7 اقساط پر مبنی یہ شو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے خود لکھا اور اس کی ہدایتکاری بھی کی۔یہ سیریز شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کی ہے۔سیریز کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے زیادہ تر مثبت ریویوز ملے ہیں لیکن ساتھ ہی ایک تنازع بھی کھڑا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سیریز میں کئی مشہور بالی وڈ اداکاروں نے گیسٹ اپیئرنسز دیں، جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔تاہم ایک سین میں رنبیر کو الیکٹرانک سگریٹ (Vape) پیتے دکھایا گیا ہے، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
Back to top button