ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا پریس کلب دورہ، صحافیوں کو معاشرے کا اہم ستون قرار دے دیا

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے گزشتہ روز پریس کلب ٹھٹھہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں صدر اقبال جاکھرو، جنرل سیکریٹری وھاب شیخ اور پریس کلب کے ممبران نے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب میں قائم مخدوم معین لائبرری کا بھی وزٹ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ اور آئینہ ہیں، جو عوام کے مسائل کو سامنے لانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
سرمد علی بھاگت نے مزید کہا کہ صحافیوں کے ساتھ مل کر ٹھٹھہ کے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر، جنرل سیکریٹری اور ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو سندھ کی عظیم ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے، جسے سرمد علی بھاگت نے پذیرائی کے ساتھ قبول کیا۔



