ٹھٹھہ: گرج چمک کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش، کچے گھروں کی چھتیں اڑنے سے کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ضلع بھر میں تیز ھوا کے ساتھ طوفانی بارش اور بجلی گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچادی تاجروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق پیشنگوئی کے باوجود نہ ضلعی انتظامات نہ ہی بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی انتظامات کئے گئے تھے جس کی وجھہ سے ٹھٹھہ شھر کی گلیوں، ٹھٹھہ شھر کی مین بازار سمیت مختلف بازاروں میں برساتی پانی سمیت ابلتے ہوٙے گٹروں کا پانی بھی کھڑا ہوگیا ہے جس کی وجھہ سے شھریوں اور تاجروں کو ہریشانیوں کا سامنا ہے تیز ھواٙوؓئوں اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے ضلع بھر میں کچی جھوپڑیوں میں رہنے والوں لوگوں کے مکانات سمیت کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر سمیت ضلع کے کئی علاقوں میں درخت بھی گرے جبکہ جھوپڑیوں اور کچے گھروں کی چھتیں گرنے سے گھروں رھائشی مکین زخمی ہوگئے. ہیں جبکہ بارش اور طوفانی ھوائوں کی وجھہ سے ٹھٹھہ اور مکلی میں گذشتہ 14 گھنٹوں سے بجلی کی فراھمی معطل ہونے کی وجھہ سے شھری پریشان ہیں جبکہ بارش کا پانی بازاروں اور سڑکوں پر جمع ہونے کی وجھہ عید کی خریداری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تاجروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان بھی پہنچا ہے تو دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کا ھیڈ کوارٹر مکلی صفائی نہ ہونے کی وجھہ سے کسی دیھات کا منظر پیش کر رہا ہے شھر کے اندرونی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا یے جبکہ مکلی کی مین سڑکوں پر ھر طرف گند اور کچرہ نظر آ رہا ہے جبکہ ضلع کی کوھستانی پٹی سمیت ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں بھی تیز بارشوں سے کئی کچے مکانات گرگئے ہیں ہیں جس کی وجھہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں دوسری جانب رات سے جاری بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے محکمہ موسمیات کی جانب بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے۔



