پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر کی دوکان سے چوری ٹھٹھہ اور مکلی کے شھری چوروں اور ڈکیتوں کے نشانے پر

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ضلع ٹھٹھہ چوروں اور ڈکیتوں کے لئے ایک آسان ھدف بن چکا ہے شھری ہوں یا ضلع بھر کی تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار بنی ہوئی ہے پولیس میں بھرتی نااھل پولیس افسران خاص طور پر ٹھٹھہ اور مکلی پولیس اسٹیشنز پر متعین نااھل ایس ایچ اوز کی وجھہ سے دونوں جڑواں شھروں کی عوام بے یارو مددگار بنی ہوئی ہے آئے دن دونوں شھروں میں چوری، ڈکیتی یا پھر موٹر سائیکلز چھیننے کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں گذشتہ روز ٹھٹھہ اور مکلی میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا جس سے شھر کے معززین بھی چوروں اور ڈکیتوں کے نشانوں پر ہیں گذشتہ روز پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کی دکان سے بھی چور چوری کی بڑی واردات کرکے فرار ہوگئے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کی پولیس غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے چوری کی اس بڑی واردات پر ضلع ٹھٹھہ کی سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں شہریوں تاجروں اور صحافی برادری میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ رقم فوری برآمد کرکے چوروں کو بے نقاب کیا جائے۔



