مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ریونیو، پولیس ، پرائس کنٹرول ، فوڈ اتھارٹی ، مارکیٹ کمیٹی ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ مکلی اور ٹھٹھہ شہر کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں، دکانوں اور ٹھیلوں کا اچانک دورہ
دورے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



