ٹھٹھہ میں شیعان حیدر قرار تنظیم اورجماعت اسلامی ٹھٹھہ کی ریلی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل اور امریکا کی جانب سے گذشتہ دو دنوں سے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایران سمیت اھل تشیح سے تعلق رکھنے والے ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنائے سمیت ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت اور اسکولی بچیوں کی شھادت کے خلاف ٹھٹھہ میں شیعان حیدر قرار تنظیم اور جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی جس میں مختلف شیعہ رھنمائوں شبیر رضا زیدی، ڈاکٹر سید عبدالحسین شاہ عرف شبیر شاہ شکرالاھی، سید جاوید شاہ حسینی، ارشاد کھتری، سید طالب شاہ، جماعت اسلامی کے رھنمائوں ایڈوکیٹ عبدالمجید سموں، عبداللہ گندھرو سمیت ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی، شھریوں اور مذکورہ تنظیموں کے کارکنوں اور چھوٹے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنھوں نے ایران کے شھید سپریم کمانڈر آیت اللہ علی کی تصویرں اٹھا رکھی تھیں اس موقع پر رھنمائوں کا کھنا تھا کہ پاسدارنے اسلامی انقلاب رھبر معظم آیت اللہ خامنائے کی شھادت امت مسلمہ کے خلاف ایک سازش ہے صیحونی قوتوں کو یاد رکھنا چاہئے کے ھم ان کے ظلم اور جبر کے آگے جھکنے والے نھیں یہ جنگ صرف شیعہ فرقہ کی نھیں پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے مگر افسوس سوائے ایران کے دنیا کے سارے مسلمان ملک ان صیحونی قوتوں کے پیچھے کھڑے ہیں رھمنائوں نے مزید کہا کے رھبر معظم آیت اللہ علی خامنائے کی شھادت ان صیحونی قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ریلی میں موجود شرکا کی جانب سے امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے جبکہ ریلی میں شریک لوگ آیت اللہ علی خامنائے کی شھادت پر بہت افسردہ بھی تھے جن کی آنکھوں میں آنسو تھے ریلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا پتلا بھی جلایا گیا.

مزید خبریں

Back to top button