ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں تیز ھوا کے ساتھ طوفانی بارش اور بجلی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری یے جس سے مالی نقصانات کا اندیشہ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق پیشنگوئی کے باعث ضلع بھر میں تیز ھواٙوؓئوں اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے ضلع بھر میں کچی جھوپڑیوں میں رہنے والوں لوگوں کے مکانات سمیت کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ ضلع کے کئی علاقوں میں درخت گرنے کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں یاد رہے کے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے باوجود ضلعی انتظامیا کی جانب سے کسی بھی قسم کے موثر انتظامات نظر نھیں آئے جبکہ بارش شروع ہوتی ہی ضلع بھر میں بجلی کی فراھمی معطل ہونے کی وجھہ سے ھر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے جبکہ بارش کا پانی بازاروں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث عید کی خریداری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تاجروں کو مالی نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے محکمہ موسمیات کی جانب بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے



