ٹھٹھہ کے سینئرصحافیوں جاوید لطیف میمن اور سید نزاکت شاہ کی ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر سے ملاقات

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی جاوید لطیف میمن اور سید نزاکت شاہ کی ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر سے ان کے آفس میں ملاقات اس موقع پر میڈم علینہ راجپر نے زیریں سندہ میں امن و امان سمیت، منشیات کے کاروبار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کے سجاول اور ضلع ٹھٹھہ سمیت زیریں سندہ میں امن و امان کی صورتحال سندہ کے دیگر علاقوں سے کافی بھتر ہے زیریں سندہ میں اغواں برائے تاواں جیسی وارداتیں بلکل نھیں ہیں قتل و غارت گری یا قبائلی جگھڑے یا کارو کاری جیسے واقعات بھی نھیں ہوتے البتہ چھوٹے موٹی چوری چکاری جیسے واقعات ضرور ہوتے ہیں زیریں سند مجموعی طور پر پرامن علاقہ ہے البتہ سجال سمیت ضلع ٹھٹھہ میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے ان کا مزید کہنا تھا کے ضلع سجاول میں ان کو پوسٹڈ ہوتے ہوئے ابھی نو ماہ گذرے ہیں ان کا پورا فوکس اور کوشش ہے کے ضلع سجاول سے منشیات کا کسی حد تک خاتمہ کیا جاسکے اسی سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں حال ہی میں چوھڑ جمالی شھر سے کروڑوں کی منشیات سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار گیا ہے جبکہ مذکورہ کاروائی میں گرفتار منشیات فروش سمیت بڑی تعداد میں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کے منشیات فروشوں نے منشیات کے کاروبار سے بہت پیسا بنایا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد یھی منشیات فروش اسی رقم سے ھائی پروفائل حیثیت رکھنے والے وکلا کو اپنا وکیل بناکر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر لیتے ہیں انھوں نے کہا کے جب سے انھوں نے ضلع سجاول کا چارج سنبھالا ہے ان کی یھی کوشش ہے کہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بعد کاٹی جانے والی ایف آئی آرز میں ایسی کوئی لو پولز نہ چھوڑی جائیں جن سے گرفتار منشیات فروشوں کو ضمانتیں لینے میں آسانیاں پیش آتی ہوں جبکہ ضلع سجاول میں چھوٹے موٹے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ان کی کوششیں جاری ہیں میڈم علینہ راجپر کا مزید کہنا کے ضلع سجاول کے محکمہ پولیس کے تھانوں کی موبائل وھیکل کا بہت ہی برا حال تھا جبکہ سجاول میں ون فائیو مددگار پولیس تو موجود تھی مگر ان کے پاس پٹرولنگ کے لئے موٹر سائیکلز تک موجود نھیں تھی ان کے چارج لینے کے بعد سجاول پولیس کی ٹوٹی پھوٹی وھیکلز سمیت موجود خراب اور اجڑی ہوئے موٹر سائیکلز کی مرمت اور رپیئرز کے بعد ان موٹر سائیکل کو ون فائیو پولیس کے حوالے کرکے ون فائیو پولیس کو پٹرولنگ کے لئے ایکٹو کردیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے سجاول میں ون فائیو مددگار پولیس برائے نام تھی تاکہ جرائم کو روکا جاسکے جبکہ تھانوں پر خستہ حال پولیس موبائلز کی بھی مرمت کرواکر مذکورہ تھانوں کے حوالے کردی گئی ہیں تاکہ تھانوں پر متعین ایس ایچ اوز اور پولیس اپنی کارکرگی کو مزید بھتر بناسکیں میڈم علینہ نے کہا کے جب تک ضلع سجاول پولیس کی کمانڈ ان کے پاس ہے ان کی کوشش ہے کہ ضلع سجاول کے عوام کو جانی اور مالی تحفظ مھیا کیا جائے اور ضلع کی عوام کو منشیات کے فروغ سے بچایا جاطسکے انھوں نے مزید کہا کے ضلع سجاول میں ایس ایس پی آفس کے قیام کے لئے سندہ حکومت سے زمین حاصل کی جا سکے اور کیونکہ اس وقت ایس ایس پی آفس سجاول کے ایک تھانہ میں قائم ہے اس موقع پر ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی سید نزاکت شاہ بھی موجود تھے۔



