علی بخش ملاح کی پوسٹمارٹم رپورٹ جلدجاری کی جائے،فیملی کا مطالبہ

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانو ڈاٹ پی کے )پریس کلب ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد میں فوت ہونے والے علی بخش ملاح کے ورثانے پوسٹمارٹم رپورٹ جلد جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ مبینہ تشدد میں فوت ہونے والے علی بخش ملاح کی والدہ جنت، بھائی سلیمان، بہنیں زینب، زینا اور کزن محمد عرس، محمد صدیق ملاح نے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی بخش ملاح کی پوسٹمارٹم رپورٹ جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ہمارے مرحوم کے ساتھ انصاف ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ جیل میں قید علی بخش ملاح کا قتل ہوا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی ہم کوئی مثبت لائحہ عمل طے کریں گے کہ آیا یہ قتل کا واقعہ ہے یا خودکشی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف طریقوں سے کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے ہی اس واقعے کو سیاسی رنگ دے کر ہمارے کیس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ہمارا ان سیاسی بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری سے مطالبہ کیا کہ جیل میں قید علی بخش ملاح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فوری طور پر جاری کی جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اگر رپورٹ میں قتل ثابت ہوتا ہے تو جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button